کراچی ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق ، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا

منگل 16 ستمبر 2014 13:38

کراچی ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق ، شہر میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد مختلف علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ایک خاتون کی تشدد ذدہ لاش ملی ہے جس کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی اس سے قبل کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش بھی ملی جس پولیس کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتول کی شناخت ورثاء نے ہسپتال پہنچ کر 40 سالہ جاوید کے نام سے کرلی ہیجو کورنگی کے علاقے گلشن محمدی کا رہائشی تھاادھر ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقیاورنگی ٹاؤن ساڑھے11نمبر میں ہوٹل پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ فوری طور پر مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث 5 روز قبل کراچی پولیس چیف کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔5 روز قبل جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈبل سواری پر دس روز کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں ایک اور اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں محکمہ داخلہ نے اسے پانچ روز کے لیے محدود کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :