کسی بھی وی آئی پی کی وجہ سےفلائیٹ لیٹ نہیں کی جاسکتی، ترجمان

منگل 16 ستمبر 2014 13:45

کسی بھی وی آئی پی کی وجہ سےفلائیٹ لیٹ نہیں کی جاسکتی، ترجمان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجود کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ کو بلا وجہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، پی آئی اے کے قواعد اور صوابط کے مطابق کسی بھی وی آئی پی یا وزیر کیلئے فلائٹ کو نہیں روکا جاتا ہے نجی ٹی وی سے گفت گو میں پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ پرواز370کو کل شام روانہ ہونا تھا،تاہم روانگی میں غیر ضروری تاخیر کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاخیر کے ذمہ دار افسران کو معطل کردیا ہے، پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ ہوتی ہیں، پرواز رحمان ملک کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں ہوئی، پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھی، ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے اپنے طور پر کارروائی کرلی ہے، پی کے370کے شفٹ منیجر ندیم ابڑو اور منیجر ٹرمینل شہزاد کو معطل کردیا گیا ہے، دونوں افسران کو مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے حکم پر افسران کو معطل کیا۔

متعلقہ عنوان :