Live Updates

لاہور‘عدالت نے تحریک انصاف کے 29کارکنان کی ضمانت منظور کر لی ،رہائی کا حکم

منگل 16 ستمبر 2014 14:19

لاہور‘عدالت نے تحریک انصاف کے 29کارکنان کی ضمانت منظور کر لی ،رہائی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے 29کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔لاہور کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور نے 29کارکنان کی ضمانت کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل آغا شاہ زیب نے عدالت کو بتایا کہ تمام کارکنان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے،احتجاج کرنا کسی بھی شہری کا حق ہے اسے کسی طرح نہیں روکا جا سکتا،ملزمان پر لگائی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 29کارکنان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :