مریدکے ،سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،درجنوں گھر گر گئے ،جانور مر گئے ،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
منگل 16 ستمبر 2014 20:23
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) مریدکے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، دو آبادیوں چک کمبوہاں ، ڈالہ واہگہ اور سراج ٹاوٴن میں درجنوں گھر گر گئے ،جانور مر گئے جبکہ کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ، تین گھنٹے نعش پانی میں پڑی رہی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مریدکے میں سیلاب کے پانی سے تباہ کاریاں جاری ہیں گزشتہ روز چک کمبوہاں ڈالہ واہگہ اور سراج ٹاوٴن کے سینکڑوں مردو خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، چک کمبوہاں کے صوفی محمد نواز ، شاہد وسیم ، نثار احمد ، جاوید احمد اور دیگر نے بتایا کہ انکے درجنوں گھر گر گئے ہیں جانور مر گئے ہیں ۔
دو بچوں کا باپ 30سالہ واجد یوسف تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔تین گھنٹے تک نعش پانی میں پڑی رہی ۔یوں مریدکے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔سراج ٹاوٴن کے رہائشی اصغر علی ، غلام مصطفی ، خادم علی وغیرہ نے بتایا انکے گھروں کو بھی سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا ہے دونوں دیہات کے مظاہرین نے بتایا ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کر کے نمبر ٹانک کر چلے جاتے ہیں انکے دیہات میں تباہی دیکھنے اور مدد کو کوئی نہیں پہنچا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.