خیرپور،35 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہوگیا

منگل 16 ستمبر 2014 22:08

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء)اے سیکشن تھانے کی حدود فیض آباد کے قریب 35 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت سرفراز ولد میاں محمد علی کی حیثیت سے کرلی گئی، مقتول کجھور واناج منڈی کا تاجر بتایا جاتا ہے، پولیس نے لاش کاغذی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی، گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔