Live Updates

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف

بدھ 17 ستمبر 2014 12:32

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) ملتان میں متاثرین سے خطاب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب سے متاثرہ آخری شخص بھی اپنے گھر میں دوبارہ آباد نہیں ہوجاتا میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا ، ملتان میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیلاب سے جن لوگوں کا نقصان ہوا انہیں ان کا حق ضرور ملے گا اس ضمن میں یہ امر خوش آئند ہے کہ آصف علی زرداری نے بھی متاثرین کی امداد کیلئے دس کروڑ کا عطیہ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات مصیبت کی اس گھڑی میں سامنے آئیں اور اپنے بہن بھائیوں کی امداد کریں ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ جن لوگوں کو پنجاب سے سیٹیں ملیں اور وہ قومی و صوبائی اسمبلی میں پہنچے انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں وہ اقتدار کی حوس میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔ عمران خان دن کو کنٹینر میں سوتے ہیں اور رات کو موسیقی کی محفلیں سجا لیتے ہیں یہ کیسا دھرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پنجاب اور وفاقی حکومت پوری طرح چوکس ہیں اور کسی متاثرہ انسان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :