زیورات کا بے پناہ شوق ہے‘ شلپا شیٹھی

بدھ 17 ستمبر 2014 13:17

زیورات کا بے پناہ شوق ہے‘ شلپا شیٹھی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ اور پروڈیوسر شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ میں زیورات خصوصاً گلے میں کچھ پہنے بغیر نہیں رہ سکتی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شلپا نے کہاکہ زیورات سے مجھے بے پناہ محبت ہے اور میں جیولری میں سے کوئی ایک چیز پہنے بغیر ایک قدم بھی باہر نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جیولری اگرچہ ہلکی ہی ہو لیکن مجھے پہننا پسند ہے۔