پنجاب پولیس نے جاوید یاسر کے جعلی پولیس اہلکار ہونے کی تصدیق کردی

بدھ 17 ستمبر 2014 14:42

پنجاب پولیس نے جاوید یاسر کے جعلی پولیس اہلکار ہونے کی تصدیق کردی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) پنجاب پولیس نے جاوید یاسر کے جعلی پولیس اہلکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یاسر پر جعلی ایس آئی کے کئی مقدمات بھی درج ہیں اس کا پنجاب پولیس سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز فیصل آباد میں پولیس ترجمان اور سی پی او نے بتایا کہ یاسر جاوید نے جو استعفیٰ پیش کیا اس میں پیٹی نمبر 861 کا ریکارڈ چیک کرایا گیا اور موبائل نمبر سے بھی ڈیٹا چیک کرایا گیا جس کے بعد سی پی او نے کہا کہ سال 2000سے لیکر آج تک کسی بھی یاسر نام کے اے ایس آئی کو سب انسپکٹر تک ترقی نہیں دی گئی جبکہ موبائل نمبر بھی یاسر کا فیصل آباد کا نہیں بلکہ خانیوال کے علاقے شام کوٹ کا ہے اور وہا ں کا رہائشی ہے جبکہ خانیوال پولیس کا کہنا تھا کہ محمد جاوید ولد محمد اسلم بھٹی ایک نوسر باز شخص ہے جو کہ پولیس کی وردی پہن کر مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور یاسر کیخلاف تھانہ سٹی بسرو والا میں دو مقدمات بھی درج ہیں اس کے علاوہ جعلی پولیس افسر کیخلاف تھانہ کونہ خانیوال میں بھی ایک مقدمہ درج ہوا جس میں یاسر ملتان کی بارگاہ میں سکیورٹی گارڈ لگا رہا اور وہاں سے ایک کلاشنکوف چوری کرکے نکلا تھا پھر یاسر کا اپنے رشتہ داروں سے جھگڑا ہوا تو چوری کی کلاشنکوف سے یاسر نے ان پر فائرنگ کی جس پر پولیس 15نے یاسر کو گرفتار کرلیا تھا اور چوری کی کلاشنکوف اور فائرنگ کے کیس میں یاسر کو ایک سال کی سزا بھی ہوئی تھی جبکہ محلے داروں اور چچا اکرم بھٹی نے بتایا کہ یاسر ایک نوسر باز فراڈیا اور مختلف شادیوں میں ملوث ہے اور لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا بھی رہا ہے

متعلقہ عنوان :