مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس، ٹرائل کورٹ سے تمام ریکارڈ طلب

بدھ 17 ستمبر 2014 15:54

مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس، ٹرائل کورٹ سے تمام ریکارڈ طلب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)سپریم کورٹ نے مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مختاراں مائی زیادتی نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا اس میں ابہام ہے،اہم شواہد کو نظر انداز کیا گیا۔

مختاراں مائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے زیادتی کے 6میں سے 5ملزمان کو بری کر دیا تھا اور سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا، جس پر نظر ثانی کی جائے۔مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔