سیلاب کے باعث جہیز سے محروم یتیم بچیوں کو امدادی چیک مل گئے

بدھ 17 ستمبر 2014 16:00

سیلاب کے باعث جہیز سے محروم یتیم بچیوں کو امدادی چیک مل گئے

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیلابی پانی کے باعث جہیز سے محروم ہو جانے والی بچیوں کو 5,5 لاکھ روپے کے چیک دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں 2 بچیوں کا جہیز سیلابی پانی میں بہہ گیا جس کی خبر میڈیا پر نشر ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا۔ انہوں نے ملتان میں متاثرہ بچیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہیں 5,5 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی امداد کی جائے گی اور کوئی بھی محروم نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :