میٹرو بس منصوبے کے خلاف دو حکم امتناعی خارج

بدھ 17 ستمبر 2014 16:09

میٹرو بس منصوبے کے خلاف دو حکم امتناعی خارج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) ہائی کورٹ نے میٹروبس منصوبے کے خلاف دو حکم امتناع خارج کر دیئے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سلاٹر ہاؤس اور قبرستان کی حد تک دیئے گئے حکم امتناعی خارج کئے۔

(جاری ہے)

ذبح خانہ کو آئی جے پی روڈ پر متبادل جگہ ملنے اور چند قبروں کو کسی اور قبرستان میں منتقل کرنے کی تجویز پر حکم امتناع خارج کئے گئے۔ قبروں کی منتقلی کی تجویز آر ڈی اے کے وکیل کاشف علی ملک نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :