ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنا کر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا، الطاف حسین
بدھ 17 ستمبر 2014 16:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں اور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا جبکہ عدالت عظمی کے جج پر دھاندلی کے الزامات لگنے کے بعد فوج کو عوام کا ساتھ دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
وہ گزشتہ شب لندن سے اپنی سالگرہ کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے ۔الطاف حسین نے کہا کہ آج کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور امن و امان کی صورتحال ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے جس پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک بنانے کی جدوجہد کی بدقسمتی سے وہ یا تو طبعی طور پر اس دنیا سے چلے گئے یا انہیں سازشوں کے ذریعے رخصت کردیا گیا اور پاکستان کو ان لوگوں نے ٹیک اوور کرلیا جنہوں نے جب ایک صبح اٹھ کر دیکھا تو ہر طرف ہرے جھنڈے لہرا رہے تھے جنہیں دیکھ انہوں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو انہیں پتا چلا کہ پاکستان بن گیا ہے، جنہیں بنا بنایا مل جائے وہ سیکھا نہیں کرتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.