علاقہ غیر سے ہنگو اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، دو سمگلر گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

بدھ 17 ستمبر 2014 16:25

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) علاقہ غیر سے ہنگو اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام،دو سمگلر گرفتار بھاری اسلحہ برآمد،اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی نے بتایا کہ منگل کے روز علاقہ غیر سے پیدل ہنگو اسلحہ سمگل کی جا رہی تھی کہ مخبر کی اطلاع پر تحصیل ٹل کے علاقہ ماموخوڑ پولیس چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر حنیف نے چیک پوسٹ کے قریب پہاڑی نالے پر چھاپہ لگایا دو سمگلروں نور شاہ اللہ ولد مثل خان سکنہ سیف علی خیل شوہ میران شاہ ،نجیب اللہ ولد قبیل خان سکنہ دوابہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ھنگو سمگل کی جانے والی اسلحہ 8عدد کلاشنکوف ،ایک عدد رپیٹر بندوق ،درجنوں چارجر اور سینکڑو ں کارتو س برامد کر کے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

متعلقہ عنوان :