پاکستان ایمرجنسی رسپانس لرننگ پروگرام کے تحت ایک آگاہی پروگرام

بدھ 17 ستمبر 2014 16:58

پاکستان ایمرجنسی رسپانس لرننگ پروگرام کے تحت ایک آگاہی پروگرام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) پاکستان ایمرجنسی رسپانس لرننگ پروگرام کے تحت ایک آگاہی پروگرام ہمارا گھر یتیم خانہ برائے مستورات میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان طالبات میں خود حفاظتی سے متعلق بنیادی آگاہی پیدا کرنا اور دوسروں کی مدد کے جذبے کو بیدار کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں گھر میں آگ سے بچاؤ اور سڑک پر پیدل چلنے کے آداب کی معلومات پر مبنی پریزینٹیشن دی گئیں اور طالبات کو مختلف مشقیں بھی کروائی گئیں۔

پاکستان ایمرجنسی رسپانس لرننگ پروگرام کے بانی اور منتظم اعلیٰ علی رضا اور روڈ سیفٹی فرسٹ کے بانی اور منتظم اعلیٰ محمد شاہد نے یہ معلومات فراہم کیں۔ مذکورہ تنظیموں نے آئندہ بھی نوجوانوں میں ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :