Live Updates

جاوید ہاشمی کے (ن )لیگ سے معاملات طے پا چکے ہیں،کنٹینرز نہ ہٹائے گئے تو پی ٹی آئی کے کارکن ہٹا دینگے ‘ شاہ محمود قریشی

بدھ 17 ستمبر 2014 17:19

جاوید ہاشمی کے (ن )لیگ سے معاملات طے پا چکے ہیں،کنٹینرز نہ ہٹائے گئے ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے ن لیگ سے معاملات طے پا چکے ہیں، اسلام آباد سے کنٹینرز نہ ہٹائے گئے تو پی ٹی آئی کے کارکن ہٹا دیں گے، حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ملک پانی میں ڈوب گیا۔بدھ کو ملتان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا جاوید ہاشمی آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر ن لیگ میں شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 149 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے ‘ حکومت جھوٹے مقدمات بنا کر ہماری تحریک کو نہیں روک سکتی، (ن )لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مک مکا کی سیاست کی ہے، نواز شریف سیلاب سے متاثرہ جس بھی علاقے میں گئے وہاں عوام نے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمارے پاس حکومت کے وسائل نہیں ہیں مگر ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ پی آئی اے کے واقعے نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم نے وی آئی پی کلچر کو مسترد کر دیا ہے، حکمران دیکھ لیں تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات