برطانوی شہریوں نے پتھروں پر ''نہیں'' لکھ کر سکاٹ لینڈ کی سرحد پر رکھ دیئے

بدھ 17 ستمبر 2014 17:20

برطانوی شہریوں نے پتھروں پر ''نہیں'' لکھ کر سکاٹ لینڈ کی سرحد پر رکھ دیئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) برطانیہ کو متحد رکھنے کی کوشش، برطانوی شہریوں نے سکاٹ لینڈ کی سرحد پر ''نہیں'' لکھے ایک لاکھ پتھر رکھ دیئے۔ ادھر برطانوی اپوزیشن رہنما ایڈ ملی بینڈ کو ایڈنبرگ میں لوگوں نے شاپنگ مال سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کے لوگ برطانیہ سے علیحدگی کے لئے کل ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالیں گے۔ برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کی سرحد پر ایک چھوٹی پہاڑی جسے کیرن Cairn کے نام سے جانا جاتا ہے پر ایک لاکھ پتھر رکھ دیئے گئے۔ حالیہ سروے کے مطابق ترپن فیصد سکاٹ باشندے برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں ہیں، جبکہ برطانیہ علیحدگی کے خلاف ہے۔ دوسری جانب ایڈ ملی بینڈ کو شاپنگ مال زبردستی نکال دیا۔