Live Updates

عمران خان کو این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ تک رسائی دینے کا فیصلہ

بدھ 17 ستمبر 2014 18:34

عمران خان کو این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ تک رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے این اے 122 میں انتخابی عمل کے جائزے کی درخواست منظور کر لی ہے۔لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی۔یاد رہے کہ عمران خان اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے 2013 کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں انتخابی عمل کے جائزے کی درخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں عمران خان اور افضل خان کے الزامات سمیت خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انقعاد اور حلقہ بندیوں سے متعلق قانون میں تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بیلٹ پیپر اور کاؤنٹر فائل کا معائنہ کر سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :