کابل دھماکے میں دو امریکی ہلاک ہوئے، پینٹاگون کی تصدیق

بدھ 17 ستمبر 2014 18:55

کابل دھماکے میں دو امریکی ہلاک ہوئے، پینٹاگون کی تصدیق

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کے قافلے پر طالبان کے حملے میں دوامریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی دفاعی اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں جو تین غیر ملکی ہلاک ہوئے تھے، ان میں سے دو امریکی تھے۔

(جاری ہے)

اس اہلکار نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجی تھے یا سویلین۔ قبل ازیں نیٹو کے طرف سے بتایا گیا تھا کہ اس کے ایک قافلے پر منگل کے روز طالبان نے ایک خود کش حملہ کیا تھا، جس میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ پولش فوج نے بعد ازاں اعلان کیا کہ دھماکے میں اس کا ایک فوجی ہلاک ہوا تھا۔ اس حملے میں تیرہ مزید افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :