وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کیخلاف پی اے ٹی کے دو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج

بدھ 17 ستمبر 2014 19:08

وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کیخلاف پی اے ٹی کے دو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے دو کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلٰی سرکاری حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس پھیلانے اور اکسانے سمیت دہشتگردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے اندراج کا حکم اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے دیا تھا۔حکومت نے وزیراعظم ،وزیراعلٰی پنجاب، وزیر داخلہ، وزیر ریلوے اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے متعلق سیشن جج کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :