محکمہ صحت سندھ کی صوبے میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی طبی امداد ی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری
بدھ 17 ستمبر 2014 19:33
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حفیظ الحق میمن نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی طبی امداد ی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکھر ضلع میں 7 طبی امدای کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں 57 پیرا میڈیکل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے ان کیمپس میں 16 ستمبر بروز منگل تقریباٌ 534 مریض لائے گئے جن میں 267 ڈائریا، گیسٹرو، چمڑی اور آنکھوں سمیت امراض والے مریض شامل ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی گئی ان میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔
اسی طرح ضلع گھوٹکی میں بھی 4 میڈیکل کیمپس قائم کی گئی ہیں جن میں 18 پیرا میڈیکل اسٹاف کو مقرر کیا گیا ہے ان کیمپس میں 16 ستمبر بروز منگل تقریباٌ 638 مریضوں کو لایا گیا جن میں 317 ڈائریا، گیسٹرو، چمڑی اور آنکھوں سمیت مختلف امراض والے مریض شامل ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی گئی ان میں 32 بچے بھی شامل ہیں، ضلع خیرپور میں قائم کی گئی کیمپس کی تعداد 20 ہے جن میں 67 پیرا میڈیکل اسٹاف کو مقرر کیا گیا ہے ان کیمپس میں 16 ستمبر بروز منگل تقریباٌ 2498 مریضوں کو لایا گیا جن میں 1049 ڈائریا، گیسٹرو، چمڑی اور آنکھوں سمیت مختلف امراض والے مریض شامل ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی گئی ان میں 183بچے بھی شامل ہیں اسی طرح ضلع نوشہروفیروز میں بھی 19 میڈیکل کیمپس قائم کی گئی ہیں جہاں 76 پیرامیڈیکل اسٹاف کو مقرر کیاگیا ہے ان کیمپس میں ابھی تک کوئی مریض نہیں لایا گیا۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے گا
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد
-
ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔
-
تاجروں اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جبکہ ضلع کے مسائل کی نشاندھی اور حل کے لیے مشاورت سے معاملات حل کیے جا سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.