کینیڈین ائیرفورس نے جہازوں کیلئے عجائب گھر سے اضافی پرزے حاصل کرلئے

بدھ 17 ستمبر 2014 20:26

کینیڈین ائیرفورس نے جہازوں کیلئے عجائب گھر سے اضافی پرزے حاصل کرلئے

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء)کینیڈا کی ایئرفورس نے اپنے امدادی جہازوں کو پرواز کے قابل رکھنے کیلئے عجائب گھر سے اضافی پرزے حاصل کرلیے ،اطلاعات کے مطابق 2012 میں رائل کینیڈین ایئرفورس کا تکنیکی عملہ صوبہ اونٹاریو کے شہر ٹرینٹن میں واقع فوجی عجائب گھر میں اضافی پرزے حاصل کرنے کیلئے گیا۔فضائیہ کو عجائب گھر میں موجود جہاز سے نیویگیشن کے آلات حاصل کرنا تھے کیونکہ اسی نوعیت کے پرزے جہازوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق عملے نے عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہرکولیس سی 130 سے نیویگیشن کے پرزے حاصل کیے اور اس مقصد کے لیے پہلے عجائب گھر سے اجازت لی گئی۔عجائب گھر کے اہلکار کیون ونڈسرنے کہاکہ انھوں نے فون کیا اور کہاکہ ہمارے پاس دو آئی این ایسزتھے جو خراب ہو گئے ہیں، کیا آپ کے پاس ہیں؟‘کیون کے مطابق وہ خوش قسمت تھے کہ ہمارے پاس آلات موجود تھے اور یہ تبدیلی کے قابل تھے اور ہمیں انھیں الگ کرنے میں نصف گھنٹہ لگا۔