ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں‘ ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں اچھی ہیں،کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے،مصباح الحق

بدھ 17 ستمبر 2014 23:01

ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں‘ ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں اچھی ہیں،کوئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ سری لنکا پر کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی ، لیکن انہیں امید ہے کہ مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، ٹیم میں بڑے کھلاڑی نہ سہی لیکن ہر ٹیم کو ہرایا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ ٹرافی کی لاہور میں تقریب رونمائی کے موقع پر کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں اچھی ہیں،کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی لیکن اسی ٹیم نے دنیا کی تما م بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے،جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ میں ہرا یا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی ہے، جہاں ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں کی گئی۔ سکیورٹی کے حصار میں ورلڈ کپ کی ٹرافی کو مینار پاکستان لایا گیا جہاں ٹرافی کا شائقین نے نظارہ کیا۔

متعلقہ عنوان :