عوام جاگ چکے سب سمجھ آ گئی ہے کونسا سرکاری ملازم ، وکیل یا صحافی کس طرف ہے اتوار کو کراچی جا رہا ہوں، عمران خان
بدھ 17 ستمبر 2014 23:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے عوام جاگ چکے ہیں، سب سمجھ آ گئی ہے کونسا سرکاری ملازم ، وکیل یا صحافی کس طرف ہے اتوار کو کراچی جا رہا ہوں، جمعہ کو دھرنے میں عوام کا سیلاب آئیگا نواز شریف کا استعفیٰ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مطالبات کی منظور تک یہیں موجود رہیں گے عدالتی فیصلے کے بعد پولیس کسی کو گرفتار کریگی تو جرم ہوگا ۔
بدھ کو ڈی چوک میں جاری آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے اور عوام نے بھی ظلم کی زنجیر توڑ دی ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم یہاں سے چلے جائیں گے،عوام چلے بھی جائیں تو یہیں رہوں گا اور استعفے تک کنٹینر میں رہوں گا، جب تک زندہ ہوں اس مشن کو جاری رکھوں گا۔(جاری ہے)
ہمیں پولیس تشدد سے خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا، ہمارے پانچ ہزار کارکنوں کو جیل میں نظر بند رکھا گیا ہے، ان پر کوئی مقدمہ نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کے احکامات کے خلاف فیصلہ دیا ہے، سچ کی فتح ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ نواز شریف اپنی دولت بچانے کیلئے کرسی نہیں چھوڑیں گے کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ اگر میں چلا گیا تو میرے لوٹے ہوئے پیسے کا کیا بنے گا؟ عمران خان نے کہاکہ جمعہ کے روز یہاں عوام کا سمندر ہو گااور ہم سب یہاں اپنے بجلی کے بل جلائیں گے، لوگ میرے لئے نہیں اپنے حقوق لینے اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے نکلیں گیاور نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کریں گے۔ ہمارا یہ حق ہے کہ ہم حکومت سے سوال کریں کہ بجلی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کس وجہ سے کیا گیا؟چیئرمین تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا بیٹاسات ارب روپے کا پاور پلانٹ لگانے جا رہا ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں پنجاب میں 20 ہزار جرائم ہوئے اور ریپ کے کیسوں میں 80 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ سینیٹر نعیمہ نے پارلیمنٹ میں دھاندلی پر ہمارے موقف کی تائید کر دی ہے ، ویسے تو پارلیمنٹ میں تقاریر میں سب نے کہا کہ دھاندلی ہو ئی ہے مگر نواز شریف کے استعفے پر تیار نہیں ہیں، کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ سب کی دوکانداری بند ہو جائے گی، لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ سی طرح ملے رہیں تاکہ پاکستانی ان سب کو پہچان جائیں۔ کپتان نے کہا کہ حکمرانوں نے پولیس کا محکمہ تباہ کر دیا ہے،ان کو وی آئی پی پروٹوکول کی ڈیوٹیاں دے دی گئی ہیں اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،مجھے نواز شریف اور گلوبٹ آئی جی پر بہت غصہ ہے،ان سب کا احتساب کریں گے اور ان کو جیل میں بھیجیں گے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ کراچی والے تیار ہو جائیں، اتوارکے روز کراچی جا رہا ہوں، وہاں احتجاجی جلسے خطاب کر کے کراچی کے بہادر کارکنوں کا شکریہ ادا کروں گا اور پھر واپس آ کر رات کو دھرنے میں بھی شرکت کروں گا۔انہوں نے ایک بارپھر سرکاری ملازمین، پولیس اور سول سوسائٹی سے بھی درخواست کی کہ وہ اس حکومت کے خلاف باہر آئیں اور آزادی مارچ کا ساتھ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ اس ظلم کے نظام کے خلاف باہر نکلیں ہیں اور اب واپس نہیں جائیں ، تمام چوروں کا احتساب ہو گا اور نواز شریف اور ان کے گلوبٹوں کو جیل میں ڈالیں گے، پولیس کا مقابلہ کریں گے اور طاہر عالم کو کٹہرے میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کسی صورت نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ کارکنوں کے حوصلے بلند ہی پولیس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی جب خوف کی زنجیریں ٹوٹ گئیں حقیقی آزادی مل جائے گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لوگ وی آئی پی کلچر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے کاروبار ملک سے باہر ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں اگر دھرنے میں ڈیڑھ ہزار افراد آتے ہیں تو حکومت نے تیس ہزار پولیس اہلکار کیوں تعینات کر رکھے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.