الطاف حسین اور بلاول بھٹو میں ’ٹھن ‘ گئی،دونوں قائدین کے درمیان دلچسپ مکالمہ

بدھ 17 ستمبر 2014 23:47

الطاف حسین اور بلاول بھٹو میں ’ٹھن ‘ گئی،دونوں قائدین کے درمیان دلچسپ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے درمیان دلچسپ مکالمہ اس وقت سامنے آیا جب اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر الطاف حسین نے بلاول بھٹو کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید صوبوں کے مطالبے پر ’چھوٹے میاں‘ مجھ پر انگلی اٹھا رہے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ بیٹا !آپ ابھی چھوٹے ہیں ، چھوٹے ہی رہیں اور بڑی بڑی باتیں نہ کریں، آپ نے بیرون ملک سے بڑی اعلی تعلیم حاصل کی ہے مگر آپ کو پاکستان کا علم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کا یہ کہناتھا ہی کہ فورا بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ’مرسوں مرسوں سند ھ نہ ڈیسوں‘ کا نعرہ بھی بلند کیاگیا۔ اس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے قائد متحدہ الطاف حسین نے کہا کہ ’بیٹا! آپ کو ابھی سمجھایا بھی ہے کہ آپ چھوٹے ہو، ابو کو بھیجو، آپ نے نعرہ لگایا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں تو میں کہتا ہوں کہ ’مرسوں مرسوں سند ھ نہ ڈیسوں ،پورا ڈیسوں پوراڈیسوں“۔