توہین عدالت کیس ،حکومت اور آئی جی کو مزید مہلت دینے سے انکار

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:25

توہین عدالت کیس ،حکومت اور آئی جی کو مزید مہلت دینے سے انکار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے توہین عدالت کیس میں مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے اور وزیر قانون اور آئی جی پنجاب کو آج دوپہر ایک بجے تک ہر صورت جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آج صبح لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو عدالت نے صوبائی وزیر قانون رانا مشہود احمد خان اور آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ وہ ایک بجے دوپہر تک اپنے تفصیلی جواب داخل کر وا دیں تاکہ عدالتی کارروائی کا سلسلہ آگے بڑھایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :