ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ 1کا مکمل ٹریلر ریلیز

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:26

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ 1کا ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ 1کا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم دی ہنگر گیمز کیچ نگ فائر جینیفرلارنس کیلئے بہت لکی ثابت ہوئی۔شہرت اور دولت کی برسات کیساتھ ایوارڈز اور نئے ریکارڈز بھی جینیفر کے نام ہوگئے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق جینیفر لارنس نے سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی ایکشن فلم کی ہیروئن بن کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

جینیفر نے کیٹنس ایورڈین کا رول ایسی خوبصورتی سے نبھایا جس کو دیکھنے فلمی شائقین کھینچے چلے آئے۔سال 2013 میں ریلیز ہونے والی ہنگر گیمز نے امریکی باکس آفس پر 420 ملین ڈالرز جبکہ دنیا بھر میں 854 ملین ڈالرز کمائے۔ہنگر گیمز کی پچھلی دو فلموں نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1.5 بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ہنگر گیمز سیریز کی نئی فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ 1امریکہ اور یوکے میں 21 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔ہدایت کار فرینسس لارنس کی فلم کی کہانی قبیلے کو دشمنوں سے بچانے کی جنگ کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم میں جینیفر لارنس، جوش ہچرسن اور لائم ہیمز ورتھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :