خوف اور دہشت سے بھرپور تھرل فلم ’ دی ہاؤسز اکتوبر بلٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:31

خوف اور دہشت سے بھرپور تھرل فلم ’ دی ہاؤسز اکتوبر بلٹ‘ کا ٹریلر ریلیز ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی ووڈہارر تھرل فلم دی ہاؤسز اکتوبر بلٹ کا پہلاٹریلرجاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سنسنی خیز فلم کی کہانی نوجوانوں کے ایسے گروپ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہالووین تہوار پر خوفناک بلاؤں کا روپ دھارے لوگوں پر ڈاکو منٹری بنا رہے ہوتے ہیں تاہم اس دوران ان کا سامنا شیطانی قوتوں کی مالک دہشت ناک لڑکی سے پڑ جاتاہے جو ان کی جان لینے پر تل جاتی ہے ۔غیر معمولی اور خوفناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم کو بابی رائے نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کاسٹ میں زیک اینڈریو، بابی رائے ، برینڈی شیفراور جیف لارسن شامل ہیں۔سنسنی اورخوفناک مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم ہالووین تہوارکے موقع پرسنیماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :