و شال بھردواج کی تین فلموں پر مبنی کہانیوں کی کتابیں شائع ہونگی

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:39

و شال بھردواج کی تین فلموں پر مبنی کہانیوں کی کتابیں شائع ہونگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) بالیو وڈ فلمساز و شال بھردواج کی تین فلموں پر مبنی کتابیں شائع ہونگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وشال بھردواج کی تین فلموں جن میں’مقبول‘، ’اوم کارا‘ اور ’حیدر‘ شامل ہیں، پر کتابیں جلد شائع ہونگی۔

(جاری ہے)

ان کتابوں کے مصنف ہارپر کولینز ہونگے۔ ہارپر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فلمیں بے حد پسند آئیں اس لئے انہوں نے ان فلموں کی کہانی کو کتاب کے رنگ میں ڈھالا ہے یہ کتابیں جلد ہی مداحوں کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔