جامعہ کراچی اسلامک سٹڈیزکے ڈین شکیل اوج فائرنگ سے جاں بحق

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:50

جامعہ کراچی اسلامک سٹڈیزکے ڈین شکیل اوج فائرنگ سے جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے جامعہ کراچی اسلامک سٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکلوں پر سوار چار افرادنے جامعہ کراچی اسلامک سٹیڈیز فیکلٹی کے ڈین شکیل اوج کی گاڑی کی کھڑکی کے شیشے سے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ساتھی پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود ،شاگردہ ڈاکٹر آمنہ اور سات سالہ بھتیجی کے ساتھ اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے خانہ فرہنگ جارہے تھے، فائرنگ سے شکیل اوج اور ان کی شاگردہ ڈاکٹر آمنہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دوران علاج شکیل اوج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

پروفیسر شکیل کا ڈرائیور اس حملے میں محفوظ رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف صرف ڈاکٹر شکیل تھے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر شکیل اوج پر نائن ایم ایم پستول سے چار گولیاں ماری گئیں ۔ واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میںان دونوں پروفیسر صاحبان کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :