Live Updates

دھرنا کے قائدین عید اسلام آباد میں ہی منائیں گے یا دھرنا ختم ہوجائے گا، لا کھو ں روپے کی شر طیں لگ گئیں

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:52

دھرنا کے قائدین عید اسلام آباد میں ہی منائیں گے یا دھرنا ختم ہوجائے ..

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) دھرنا کے قائدین عید اسلام آباد میں ہی منائیں گے یا دھرنا ختم ہوجائے گا‘ جواریوں نے اس موقع کو بھی ضائع نہ ہونے دیا اور شرطیں لگادیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے خطاب کے دوران کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے عیدالاضحی دھرنا کی جگہ پر منانے اور قربانی کرنے کے اعلان کے بعد نہ صرف یہ سیاسی حلقوں بحث جاری ہے بلکہ اس پر شرطیں لگ گئی ہیں کہ عید دھرنے میں ہوگی یا واپس گھروں میں ہوگی۔ اکثریت کا کہنا ہے کہ عید دھرنا میں ہوگی۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید تو بار بار کہہ چکے ہیں کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :