سر گو دھا، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے جیل میں بند افراد کی رہائی شروع

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:52

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں بند افراد کی رہائی شروع جبکہ تاحال 194 کارکن نظربند ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے صرف ٹوٹل پورا کرنے کیلئے ایسے افراد کو نظربند کرنے کا انکشاف ہوا ہے جن کا ان دونوں سیاسی جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

کئی افراد کے ورثاء نے ڈی سی او سرگودھا کو اس بارے میں درخواستیں بھی دی ہیں جس پولیس سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔ نظربند 25 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان میں بیمار افراد بھی شامل ہیں جن کی رہائی طبی بنیادوں پر کی گئی ہے تاہئم 194 نظربند کارکن تاحال جیل میں ہیں جن کی ملاقات ڈی سی او سرگودھا کے حکم سے مشروط ہے۔ جس پر کارکنوں کے ورثاء انتہائی پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :