تربیلا اور منگلا ڈیم مکمل بھر گئے ،پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ ایکڑ فٹ ہوگیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) تربیلا اور منگلا ڈیم مکمل طور پر بھر گئے۔ دونوں آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ ایکٹر فٹ سے زیادہ ہوگیا۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم انتہائی سطح کو پہنچ چکے ہیں۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ اور منگلا ڈیم میں 1242 فٹ ہوچکی ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 74 ہزار کیوسک اور اخراج 56 ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

دریائے کابل میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 62 ہزار کیوسک ہے۔ کالا باغ ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد 89 ہزار کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ پنجید کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ، 7 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 99 ہزار کیوسک ہے۔ گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ، 9 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔ سیلابی ریلے کا 16 لاکھ کیوسک پانی سیلاب میں گر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :