ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کا تیز رفتاری پر چالان ،پانچ سو روپے جرمانہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:33

ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کا تیز رفتاری پر چالان ،پانچ سو روپے جرمانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کا تیز رفتاری پر ٹریفک وارڈن نے چالان کر دیا ، ایم این اے کینال بینک روڈ پر اپنی گاڑی میں آ رہے تھے کہ رفتار سے تجاوز کرنے پر وارڈن نے انہیں روکا اور پانچ سو روپے کے چالان کی پرچی تھما دی ، رکن قومی اسمبلی نے اپنا تعارف کرایا لیکن وارڈن نے کوئی رعایت نہ کی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے رکن قومی اسمبلی جرمانہ ادا کر کے اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں ۔