سعید واثق کا ایف ایم 100پر غزل ٹائم شو عوام میں مقبولیت اختیار کرگیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:41

سعید واثق کا ایف ایم 100پر غزل ٹائم شو عوام میں مقبولیت اختیار کرگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء ) نامور صحافی، شاعر اور ڈی جے سعید واثق کا ایف ایم 100پر شروع ہونیوالا غزل ٹائم شو عوام میں مقبولیت اختیار کرگیا ،تین گھنٹے کی نشریات میں درجنوں کالر زنے فون کرکے معیاری شعر سنائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایف ایم 100پرسعید واثق کے مقبول شو غزل ٹائم میں سعید واثق نے عمدہ شاعری سے بھرپور داد حاصل کی ۔ان کے شو میں جورات 12بجے سے 3بجے تک جاری رہا بے شمار لوگوں نے فون کئے اور اپنی شاعری کے ساتھ نامو ر شعرا کا کلام بھی سنایا ۔ 3گھنٹے تک جاری رہنے والے شو میں فون کرنے والے کالرز نے پروگرام غزل ٹائم کا وقت بڑھانے کا اصرار کیا ۔یادر ہے کہ غزل ٹائم سعید واثق کے خوبصورت کلام کی وجہ سے پہلے ہی عوام میں مقبول ہوچکا ہے ۔