فلم سٹار نور کی وجہ سے گلوکار علی حیدر اور ولی حامد میں جھگڑا

جمعرات 18 ستمبر 2014 14:25

فلم سٹار نور کی وجہ سے گلوکار علی حیدر اور ولی حامد میں جھگڑا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) فلمسٹار نور کی وجہ سے پاپ سٹار علی حیدر اور پٹیالہ گھرانہ کے ولی حامد علی کے درمیان امریکہ میں جھگڑا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاپ سٹار علی حیدر اور نور ماضی میں بہت اچھے دوست تھے جبکہ اب نور اور حامد علی کے درمیان ”گہری“ دوستی ہے۔ امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہونے والے جشن آزادی پروگراموں میں راگابوائز اور نور ایک ساتھ پرفارم کررہے تھے اور علی حیدر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک مقام پر اداکارہ نور نے علی حیدر کو دیکھا تو وہ ان سے ملنے کیلئے گئیں تاہم یہ بات حامد علی کو برداشت نہ ہوئی اور وہ نور کا ہاتھ پکڑ کر انہیں علی حیدر سے دور لے گئے۔ اس موقع پر پہلے حامد علی اور فلمسٹار نور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں علی حیدر اور ولی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہواتاہم پروموٹر اور شو آرگنائزرز نے معاملہ رفع دفع کروایا۔ علی حیدر نے بتایا کہ نور سے بہت پرانی دوستی ہے اور انہوں نے جب مجھے شو میں دیکھا تو انہوں نے مجھے گلے لگالیا۔ واضح رہے کہ ماہ رمضان کے دوران لاہور میں ہونے والی ایک افطار تقریب میں اداکارہ نور اور حامد علی کے درمیان اس وقت ناراضگی ہوئی تھی جب حامد علی اور اداکارہ لیلیٰ کی ملاقات ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :