مردوں کو زندہ کرنیکا کا دعوی کرنےوالے جعلی پیر نے مرید ذبح کردیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 14:47

مردوں کو زندہ کرنیکا کا دعوی کرنےوالے جعلی پیر نے مرید ذبح کردیا

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) جعلی پیر نے اپنے مرید کے گلے پر چھری پھیر کر ذبح کردیا،گاﺅں کے لوگ دیواروں پر اور مکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر خود ساختہ پیر کی کرامات دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

نواحی قصبہ 69 فور آر کی اضافی بستی مبارک آباد میں خود ساختہ جعلی پیر صابر علی، جو اپنے آپ کو علی مرشد کا ملنگ ظاہر کرتا ہے اور اس کا دعوی تھا کہ وہ زندہ چیزوں کو ذبح کرنے کے بعد پھر سے نئی زندگی دے دیتا ہے ،نے اپنی کرامت دکھانے کیلئے اس نے اپنے 40 سالہ مرید اور 5 بچوں کے باپ نیاز علی کو اپنے آستانہ پہ بلا کر گلے پر چھری پھیر کر ذبح کردیا۔

تھانہ صدر ہارون آباد کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کو قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے ملزم جعلی پیر صابر علی کو گرفتار لیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملزم صابر علی شادی شدہ ہے اور تین بچوں کا باپ ہے۔