روہڑی،نجی ریسٹورنٹ کے باہر سے ریٹائرڈ ایگریکلچر آفسر کی کھڑی کار نامعلوم چور لے اڑے روہڑی تھانے پر این سی داخل

جمعرات 18 ستمبر 2014 20:47

روہڑی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء ) روہڑی کے قریب نجی ریسٹورنٹ کے باہر سے ریٹائرڈ ایگریکلچر آفسر کی کھڑی کار نامعلوم چور لے اڑے روہڑی تھانے پر این سی داخل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز روہڑی تھانے کی حدود قومی شاہراہ ٹنڈرو بورہا کے مقام پر نجی رسٹورنٹ (پامزویلی) کے باہر سے نامعلوم چور علی واہن کے رہائشی ریٹائرڈ ایگریکلچر آفسر حافظ محمد شریف کھوکھر کی کورے کار نمبر RNO-2004 رنگ سفید کھڑی لے اڑے جسکی این سی روہڑی تھانے میں داخل کرادی گئی ہے ۔