حکمران کارکنوں سے نہیں ہمارے نظریے سے خوفزدہ ہیں عمران خان ،لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، نواز شریف کے استعفے کے بغیر نہیں جائینگے ، پاکستان بھر سے لوگ (کل) آزادی مارچ میں پہنچیں ، میں اتوار کو کراچی جا رہا ہوں،بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لانے کے دعویدار نواز شریف برطانیہ سے اپنا سرمایہ پاکستان کیوں نہیں لاتے؟ کیا عدالت کی جانب سے کنٹینر ہٹائے جانے کے حکم پر عمل در آمد کروانا آئین کا حصہ نہیں ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب
جمعرات 18 ستمبر 2014 22:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کارکنوں سے نہیں ہمارے نظریے سے خوفزدہ ہیں لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، نواز شریف کے استعفے کے بغیر نہیں جائینگے پاکستان بھر سے لوگ (آج) جمعہ کو آزادی مارچ میں پہنچیں ، میں اتوار کو کراچی جا رہا ہوں،بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لانے کے دعویدار نواز شریف برطانیہ سے اپنا سرمایہ پاکستان کیوں نہیں لاتے؟ کیا عدالت کی جانب سے کنٹینر ہٹائے جانے کے حکم پر عمل در آمد کروانا آئین کا حصہ نہیں ۔
جمعرات کو یہاں وفاقی دارلحکومت میں ایک ماہ سے جاری آزادی مارچ کے دھرنے میں خطاب سے عمران خان نے کہاکہ حکمرانوں کو کارکنوں سے نہیں تحریک انصاف کے نظریے سے خطرہ ہے اور یہ ہمارے نظریے کی وجہ سے ہی ہے کہ ہز روز دھرنے میں پہلے سے زیادہ لوگ آ رہے ہیں ہم پر تشدد کا الزام لگایا جاتا ہے، ہم اگر لڑنے والی جماعت ہوتے تو جلسے میں خواتین اور بچوں کو نہیں لے کر آتے، ہم پر یہ الزام لگایا گیا کہ ہم فوج کے اشارے پر احتجاج کرنے نکلے ہیں،مسلسل 35دن لوگ فوج کے کہنے پر باہر نہیں نکلا کرتے، اگر ہم فوج کے اشارے پر آئے ہوتے تو کب کے واپس جا چکے ہوتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.