Live Updates

گورنر ہاؤس پشاور ، شاہی مہمان خانے سمیت دیگر سرکاری مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف لکھے گئے نعروں کو مٹانے کا کام شروع ہوگیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) گورنر ہاؤس پشاور ، شاہی مہمان خانے سمیت دیگر سرکاری مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف لکھے گئے نعروں کو مٹانے کا کام شروع ہوگیاہے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے دی جانے والے احتجاجی دھرنے میں وزیر اعظم ،وفاقی وزراء،پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے خلاف نعرے لکھے تھے جسے مٹانے کاکام مختلف محکموں کے ملازمین نے شروع کردیاہے پہلے مرحلے میں شاہی مہمان خانے کی دیوار پر لکھے گئے نعرے گو نواز گو وغیرہ مٹا دیئے گئے ہیں کو مٹا دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر سرکاری عمارتوں پر لکھے گئے نعرے بھی مرحلہ وار طور پر مٹائے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات