ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے جعلی ویزا اور سفری دستاویزات پر مختلف ممالک جانے کی کوشش پر تین مسافروں کو گرفتار کر لیے

جمعرات 18 ستمبر 2014 23:08

ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے جعلی ویزا اور سفری دستاویزات پر مختلف ممالک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے جعلی ویزا اور سفری دستاویزات پر مختلف ممالک جانے کی کوشش پر تین مسافروں کو گرفتار کر لیے ہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر معمول کی جانچ پڑتال کے دوران محمد وجاہت امین جو روس جا رہا تھا چیکنگ کے دوران اس کا ویزا جعلی ثابت ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے اس سے تفتیش کی تو ملزم نے بتایا کہ اس نے گجرات سے تعلق رکھنے والے میاں پرویز نامی ایجنٹ نے اس سے ویزا کے لئے 3 لاکھ روپے لیے تھے ایف آئی اے امیگریشن سٹاف لاہور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہی فیصل آباد کے رہائشی محمد اسلم اور قدیر حسین کو جعلی سفری دستاویزات پر ملائیشیا جانے کی کوشش پر گرفتار کیا۔