حقیقی زندگی میں بھی تھوڑی پھوہڑ ہوں، سونم کپور

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:29

حقیقی زندگی میں بھی تھوڑی پھوہڑ ہوں، سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ میں حقیقی زندگی میں بھی تھوڑی پھوہڑ ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ”خوبصورت“ میں وہ پھوہڑ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں وہ اپنے مداحوں کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ حقیقی زندگی میں بھی وہ تھوڑی سی پھوہڑ ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کہا کہ انھیں فلم میں یہ کردار نبھانا مشکل لگا کیونکہ فلم میں آپ کو اکثر حقیقی زندگی سے ہٹ کر کردار ادا کرنا پڑتا ہے فلم کی کہانی تمام ان لڑکیوں کیلئے ہے جو دوسروں کیلئے خود کو بدلنا نہیں چاہتی ہیں فلم ’خوبصورت‘ رشیکیش مکھرجی کی 1976ء کی سپرہٹ فلم ’خوبصورت‘ کی ریمیک فلم ہے فلم کی ہدایات ششنکا گھوش جب کہ پروڈیوسر سونم کی بہن ریحا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک سنگل ہوں اور اپنے لیے ایک ایسا آدمی تلاش کر رہی ہوں جو مجھے نیچے نہ گرنے دے، میں اپنی تمام کہانیاں اپنے بچوں کیساتھ شیئر کرنا چاہوں گی اور ایسا کوئی تاثر نہیں دیکھنا چاہتی جو مجھے نیچا کردے، انہوں نے کہا کہ میں ایک پروڈیوسر بھی بننا چاہتی ہوں۔