انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:32

انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی ہے ، دوسری طرف گلو بٹ نے عدالت کی جانب سے فرد جرم ماننے سے انکار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا جن کی گواہی کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ۔