بالی ووڈ فلمیں عالمی فلم بینوں کو مدنظر نہ رکھ کر بنائے جانے کے باعث آسکر حاصل نہیں کرپاتیں، شاہد کپور

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:36

بالی ووڈ فلمیں عالمی فلم بینوں کو مدنظر نہ رکھ کر بنائے جانے کے باعث ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلمیں اس لئے آسکر ایوارڈ نہیں حاصل کر پاتیں کیونکہ ہم عالمی فلم بینوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمیں نہیں بناتے، انہوں نے کہا کہ ہماری فلمی صنعت خود ہی اتنی بڑی ہے ہم فلمیں بنانے کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں، ہم کام کرتے ہوئے اپنے فلم بینوں کو ذہن میں رکھتے ہیں۔

ہماری سمجھ بوجھ ہالی ووڈ فلموں سے مختلف ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری بہت کم ایسی فلمیں ہیں جو یہاں اور عالمی طور پر کامیاب ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ انڈیا میں فلم بنا کر سوچتے ہیں کہ یہ آسکرز میں جائیگی مجھے یہ خیال احمقانہ لگتا ہے میں یہاں بھارت میں لوگوں کیلئے فلم کرتا ہوں۔ میں حیدر اس لئے نہیں کر رہا کہ مجھے کہیں اور سے نامزدگی ملے گی۔میں یہ اس لئے کر رہا ہوں کہ انڈیا کے لوگ اسے پسند کریں، انہوں نے کہا کہ بعض اوقات متوازی سینما کامیاب ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات آپ کئی ایسی فلمیں دیکھتے ہیں جو باکس آفس کیلئے نہیں بنتیں لیکن آسکر کیلئے نامزد ہو جاتی ہیں کیونکہ ان فلموں کو بنانے والوں کو یہ ڈر نہیں ہوتا کہ میں انڈیا کے لوگوں میں اپنی فلم کیسے مقبول بناوٴنگا؟

متعلقہ عنوان :