انڈین فلموں سے ہمار ا کوئی مقابلہ نہیں ، ہم نے محدود وسائل میں رہ کر کام کرنا ہوتاہے ، سنگیتا

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:40

انڈین فلموں سے ہمار ا کوئی مقابلہ نہیں ، ہم نے محدود وسائل میں رہ کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ دور ہ بھارت میں بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے مجھے فلم کی ڈائریکشن کی آفر کی تھی جو میں نے شکریہ کے ساتھ مسترد کردی تھی ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے کام کرنے والی ڈائریکٹر ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے کام کے معاملے میں بڑی پروفیشنل ہوں ، کام کے دوران کسی کی مداخلت کو پسند نہیں کرتی ہوں ۔

انہو ں نے کہا کے ہمارا دور بڑا چھا تھا جس میں احترام بھی تھا ۔ پرانے زمانے کا میوزک معیاری اور بہترین تھا اب تو لوگ گانوں کو دو ماہ کے بعد بھول جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی اور اصلاحی فلمیں بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نئے ہدایتکار بڑے باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں ۔بھارتی فلموں سے ہمار ا کوئی مقابلہ نہیں ہے ان کا سرکٹ بہت بڑاہے ہم نے محدود وسائل میں رہ کر کام کرنا ہوتاہے ۔