چنیوٹ :لالیاں میں تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:20

چنیوٹ :لالیاں میں تین بچے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں تین کمسن بچے کھڑے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے . لالیاں کے نواحی علاقے نویں والا کے رہائشی تین بچے شعیب ،علی حسن اور سرفراز عرف عاجو اپنے دیگر 2 دوستوں کے ہمراہ گاؤں کے باہر کھڑے سیلابی پانی میں نہانے کے لیے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے ، اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بچوں کی عمریں سات سے آٹھ سال بتائی گئی ہیں ۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، اور تینوں بچوں کی لاشیں نکال لیں ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :