دتہ خیل میں چھپےدہشگردوں کونشانہ بنارہےہیں،آئی ایس پی آر

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:28

دتہ خیل میں چھپےدہشگردوں کونشانہ بنارہےہیں،آئی ایس پی آر

راول پنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ دتہ خیل میں چھپے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ اور پاک آرمی کی بھرپور فضائی کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان ایجنسی میں ملک دشمنوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ بہت سے دہشت گرد دتہ خیل میں چھپے ہیں، دہشت گردوں کو فضائی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ملک دشمن دہشت گردوں پر قابو پالیں گے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، کراچی میں 11 جون کو جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے 15 جون کو شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن"ضرب عضب " کے نام سے شروع کیا گیا، جو کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک کی کارروائی میں 1000 سے زائد دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچایا گیا ہے، جب کہ دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو اور کئی سو کمین گاہوں کو بھی تباہ کیا گیا۔