چند سو افراد پر مشتمل دھرنے نے پاکستان کا دنیا بھر میں تماشا بنا دیا، نواز شریف

جمعہ 19 ستمبر 2014 15:28

چند سو افراد پر مشتمل دھرنے نے پاکستان کا دنیا بھر میں تماشا بنا دیا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں پارلیمنٹ کے ایک ایک رکن کا شکرگزار ہوں، منتخب ایوان نے احتجاجی سیاست کرنے والوں کو بےنقاب کر دیا، چند سو افراد کی لشکر کشی اور دھرنے نے دنیا میں ملک کا تماشا لگا دیا ہے۔ سپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ 35پنکچر کی خودساختہ اورمتنازع کہانی لائی گئی، اُن حلقوں میں سے صرف 15کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ دیگر 20حلقے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں ، اُن میں سے صرف 12حلقے مسلم لیگ ن حاصل کرسکی ۔

اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے صرف 20حلقوں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کو چیلنج کیا اور اگر یہ بیس نشستیں چلی بھی جاتی توبھی مسلم لیگ ن کو فرق نہیں پڑتا، لیکن دھرنادینے والوں کو بے نقاب کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے تحریری معاہدوں اور ضمانتوں کی خلاف ورزی کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کاکہناتھاکہ بیشتر مطالبات مان لیے ، اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں اور دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بھی 10مئی سے سپریم کورٹ کو ایک درخواست کرچکے ہیں کہ کمیشن بناکر تحقیقات کرالیں ۔

نواز شریف نے کہاکہ آج چین کے وزیراعظم خطے کے دورے پر ہیں لیکن ڈیڑھ فرلانگ پر موجود لوگوں کی وجہ سے پاکستانی قوم اپنے دوست ملک کے صدر کی میزبانی سے مرحوم رہی ، سوال صرف 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کانہیں بلکہ بین الاقوامی دنیا کو ملنے والے پیغام کاہے ۔
اُنہوں نے کہاکہ ایک ایسے موقع پر دھرنے شروع کیے گئے جب ہماری فوج حالت جنگ میں ہے اور فوج کی قربانیوں کی کوریج کی بجائے میڈیا پر دھرنے چھائے رہے ، وہ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرے ہیں۔

متعلقہ عنوان :