ملک کی موجودہ خراب صورتحال میں سیاست دانوں کاکوئی ہاتھ نہیں ہے، خورشید شاہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:05

ملک کی موجودہ خراب صورتحال میں سیاست دانوں کاکوئی ہاتھ نہیں ہے، خورشید ..

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جس کو وزیر اعظم بننا ہے اسے 1973ءکے آئین پر چلنا ہوگا ، ملک کی موجودہ خراب صورتحال میں سیاست دانوں کاکوئی ہاتھ نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس کے آخری روز اپنے خطاب کے دوران سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ اجلاس پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس تھا ، اجلاس نے سیاسی بلوغت کو عوام تک پہنچایا،اپوزیشن کی تجویز پر پارلیمان کا مشتر کہ اجلاس بلانے پر حکومت کے شکر گزار ہیں،موجود اجلاس نتیجہ خیز نکلا،محمود خان اچکزئی تو پارلیمنٹ کو اکٹھا کر نے میں نا کام رہے لیکن ان دو حضرات نے یہ کام کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کہا جاتا ہے کہ ملک کی خرابی کے ذمہ دار سیاستدان ہیں،میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں ماضی میںبراہ راست یا بلواسطہ آمریت رہی تھی ،انہوں نے اس ملک کو بے حد نقصان پہنچایا لیکن ان کی کوئی بات نہیں کرتا، نوجوان ہی اب ملک کو چلائیں گے اور انہی میں سے وزیر اعظم بنے گا ، ماضی میں اپوزیشن اور حکومت دست و گریباں ہوتی تھی جس کا نتیجہ کچھ اور نکلتا تھا،نہ میں نہ وزیر اعظم نوازشریف رہیں گے ، بس اللہ کا نام اور جمہوریت رہے گی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار عوام کو حق خودارادیت دیا ،جس جمہوری نظام پر ہم سب متفق ہے وہ بھٹو نے ہی اس ملک کو دیاتھا ،انہوں نے نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا یا اور ملک میں حقیقی انقلاب لائے تھے ۔

متعلقہ عنوان :