جمشید دستی کو عدم ثبوت کی بناء کر بری کر دیا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:52

جمشید دستی کو عدم ثبوت کی بناء کر بری کر دیا گیا

ڈیرہ غازی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر ان کے ساتھیوں سمیت بری کر دیا ہے۔ جمشید دستی نے گزشتہ روز اپنے 12 ساتھیوں سمیت مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی میں گرفتاری پیش کر دی تھی۔ جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کیخلاف 3 روز قبل انسداد دہشتگردی، ڈکیتی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی مظفر گڑھ پولیس کے ایس ایچ او قیصر حسنین کی مدعیت میں ایم این اے جمشید دستی اور اس کے نامعلوم 200 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 395،353،324،186،148،149 اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ میں جمشید دستی کو ڈکیتی، کار سرکار میں مداخلت، فائرنگ کرنے اور دہشت پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا جس پر ایم این اے جمشید دستی نے خود تھانہ سٹی مظفر گڑھ جا کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری دیدی تھی۔ پولیس نے جمشید دستی کو باضابطہ گرفتار کرتے ہوئے دہشت گردی عدالت ڈیرہ غازیخان پیش کیا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر جمشید دستی کو ان کے ساتھیوں سمیت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :