پاکستان کاعمان کے ذریعے ایران سے ایل این جی درآمد کا فیصلہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 18:14

پاکستان کاعمان کے ذریعے ایران سے ایل این جی درآمد کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کے بعد پاکستان نے عمان کے ذریعے ایران سے ایل این جی درآمد کا فیصلہ کر لیا، منصوبے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تہران میں ہونے والے اجلاس میں ایرانی حکام سے بات چیت کی جائے گی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران سے گیس پائپ لائن کے بجائے ایل این جی منصوبے پر بات چیت جاری ہے، منصوبے کے تحت ایران قدرتی گیس کو ایل این جی میں تبدیل کر کے عمان ٹرمینل سے پاکستان برآمد کرے گا، اس سلسلے میں پہلے ہی تہران اور عمان کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے، پاکستان بحری جہاز کے بجائے عمان ٹرمینل پر گیس درآمد کرے گا، بصورت دیگر گوادر میں ٹرمینل کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جہاں سے گیس پائپ لائن باآسانی نواب شاہ سے سندھ لائی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :